اردو

urdu

ETV Bharat / city

بلند شہر: سات لٹیرے گرفتار، چاندی کے زیورات برآمد - دیسی طمنچے اور کارتوس بھی بر آمد

ریاست اتر پردیش کے ضلع بلند شہر میں پولیس اور سوات ٹیم نے ایک خاتون سمیت سات لٹیروں کو گرفتار کرکے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات برآمد کیے ہیں۔

بلند شہر: 7لٹیرے گرفتار، چاندی کے زیورات برآمد
بلند شہر: 7لٹیرے گرفتار، چاندی کے زیورات برآمد

By

Published : Oct 7, 2020, 5:46 PM IST

اترپردیش کے ضلع بلندشہر کے کھرجا تھانے کی پولیس اور سوات ٹیم نے میرٹھ کے صرافہ تاجر کے ساتھ ہوئی لوٹ کے معاملے میں 7ملزمین کو گرفتار کیا ہے جس میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ پولیس نے انکے قبضے سے کئی لاکھ روپئے کے مالیت کے زیورات برآمد کئے ہیں۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ نے بدھ کو بتایا کہ 13جولائی کی رات میرٹھ کے شراب کاروباری انج اگروال علی گڑھ سے میرٹھ لوٹ رہے تھے۔ کھرجا بائی پاس فلائی اوور کے نزدیک ان کی کار کو لٹیروں نے روک لیا اور اس میں رکھے کئی لاکھ روپئے کی مالیت کے زیورات لوٹ لئے۔ لٹیرے تاجر کی کار کو بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ جس کے بعد تاجر نے کھرجا نگر تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

سنگھ نے بتایا کہ 29اگست کو کھرجا نگر کے مول کھیڑا علاقے میں لوٹ کی کار لاوارث حالت میں کھڑی ملی۔ انہوں نے بتایا کہ اطلاع کی بنیاد پر سوات ٹیم کے ساتھ کھرجا نگر پولیس نے بھادوا گاؤں میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مار کر سنبھل ضلع کے دواری گاؤں کے رہنے والے پریم کمار، گری راج ،سریندر کمار،بلند شہر کے رہنے والے کرن پال،سورج، اشوک اور گھر کی مالکن گیتا دیوی کو گرفتار کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمین کے قبضے سے کئی لاکھ روپئے مالیت کے چاندی کے زیورات، دو دیسی طمنچے اور کارتوس بھی بر آمد ہوئے ہیں۔ خاتون گیتا دیوی کو لٹیروں کا تحفظ دینے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ برآمد اشیاء کی شناخت تاجر نے کی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمین کو جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details