بلندشہر کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنتوش کمار سنگھ نے پیر کو بتایا کہ سیانہ واقع اجیون اسمال فائنانس بینک لوٹنے والے تین شاطر لٹیروں کو پولیس نے مڈھ بھیڑ میں گرفتار کرلیا۔ ان کے قبضے سے پولیس نے لوٹ کے 1173500 روپئے برآمد کرلئے۔ Bank Robbery Suspects Arrested with Money. سنگھ نے بتایا کہ بینک میں گذشتہ دو اپریل کو ہوئی لوٹ کی واردات کے ضمن میں پولیس نے اطلاع کی بنیاد پر سیانہ۔بلندشہر روڈ کے گرام چنگراوٹھی کے نزدیک چیکنگ مہم کررہی تھی تبھی سیانہ کی جانب سے آرہی ایک موٹر سائیکل پر سوار لوگوں کو پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا۔ پولیس کا اشارہ دیکھتے ہی ملزمین نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ پولیس نے بدمعاشوں کی گھیرابندی کر لی اپنے آپ کو گھرا دیکھ انہوں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی کاروائی میں تینوں بدمعاش گولی لگنے سے زخمی ہوگئے۔ پولیس نے تینوں کو گرفتار کر کے علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا ہے۔
Bank Robbery Suspects Arrested with Money: بینک لوٹ کے ملزمین کو پولیس نے رقم سمیت کیا گرفتار - جرائم کی خبر
اترپردیش کے ضلع بلند شہر کے سیانہ میں ایک پرائیویٹ بینک سے 13 لاکھ روپیے سے زیادہ کی لوٹ کی واردات کو انجام دینے والے بدمعاشوں کو پولیس نے 36 گھنٹوں کے اندر رقم کے ساتھ گرفتار کرلیا۔ Bank Robbery Suspects Arrested with Money
بینک لوٹ کے ملزمین کو پولیس نے 36 گھنٹے میں رقم سمیت گرفتار کیا
پوچھ گچھ کے بنیاد پر بدمعاشوں کی شناخت بلندشہر باشندہ روی چودھری ولد وکاس، چراغ اہلاوت ولد منیندر اور ساگر تیاگی ولد مکیش تیاگی کے طور پر ہوئی ہے۔ سنگھ نے بتایا کہ شکایت کنندہ بینک کی جانب سے 18لاکھ روپئے لوٹے جانے کی اطلاع دی گئی تھی۔ لیکن لٹیروں نے بتایا کہ لوٹ گئی رقم 1323500روپئے تھے۔ اس میں سے 1.5لاکھ روپئے اتوار کو کلیدی ملزم روی نے اپنے بھائی کو دئیے تھے۔اس رقم کی برآمدگی کی کوشش کی جارہی ہے۔
یو این آئی