ریاست اترپردیش کے ضلع بلند شہر میں پولیس نے کھرجا دیہات علاقے سے 25ہزار روپئے کے دو انعامی بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے۔
سپرانٹنڈنٹ آف پولیس (دیہات) ہریندر کار سنگھ نے بتایا کہ گینگسٹر حاجی پور بھٹولا باشندہ عرفان کو چتولا کی پلیا کے نزدیک سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ’’اس کے خلاف کئی تھانوں میں گئوکشی وغیرہ کے مقدمے درج ہیں۔‘‘