پرسونل ، انتظامی اصلاحات اور راج بھا شا محکمہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن میںکہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن ، نئی دہلی کے نوٹیفکیشن کے ضمن میں انفارمیشن اورای ۔گورننس محکمہ کے سکریٹری مسٹر چوبے کو ریاست کے چیف الیکشن افسر کم کابینہ الیکشن محکمہ کے عہدہ پر تقرر کیاجاتا ہے ۔
ونے کمار چوبے بنے جھارکھنڈ کے چیف الیکشن افسر
جھارکھنڈ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ای گورننس کے سیکریٹری ونے کمار چوبے کو ریاست کا چیف الیکشن افسر ( سی ای او ) بنایا گیا ہے ۔
جھارکھنڈ کے چیف الیکشن افسر
واضح رہے کہ انڈین ایڈمنسٹرٹیو سروس ( آئی اے ایس ) کے 1999 بیچ کے افسر مسٹر چوبے لوک سبھا انتخاب 2019 کے دوران انڈر چیف الیکشن افسر کے طور پر اپنی خدمات دے چکے ہیں۔ ریاستی حکومت نے مسٹر چوبے کے علاوہ مسٹر راہل شرما اور مسٹرراہل پور وار کے نام کا پینل الیکشن کمیشن کو بھیجا تھا لیکن کمیشن کے ذریعہ مسٹر چوبے کے نام کو منظور دی گئی ۔