ریاست جھار کھنڈ کے ضلع بوکارو میں ایک لڑکی کی ہلاکت کے پیش نظر قومی کمیشن برائے خواتین نے بتایا'کہ یہاں بھوک کی وجہ سے ایک معذور لڑکی کی موت ہوگئی۔ کمیشن نے اس تعلق سے تحقیقات کے لئے جھارکھنڈ کے چیف سکریٹری سکھدیو سنگھ کو خط لکھا ہے۔
این سی ڈبلیو نے ٹویٹ کیاکہ "یہ ایک افسوسناک واقعہ ہے، ہم نے مزید تحقیقات کے لئے چیف سکریٹری سکھدیو سنگھ کو خط لکھا۔"
این سی ڈبلیو نے جھارکھنڈ جن ادھیکار مہاسبھا کے پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ کا جواب دیا کہ یہ ریاست میں لوگوں کے حقوق دلانے اور جمہوریت کو بچانے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔
اس تنظیم نے پہلے ٹویٹ کیا تھا کہ ضلع بوکارو میں ایک کنبہ دو دنوں سے بھوک سے مر رہا ہے۔ ان کے پاس نہ راشن کارڈ ہیں اور نہ ہی کچھ کھانے کی چیزیں۔