اردو

urdu

ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن کے پیش نظر مہاجر مزدوروں کی مدد کرتے آئی ٹی بی پی اہلکار

ضلع کنور کے مرنگ علاقے میں کام کرنے والے مہاجرمزدوران دنوں خستہ حالی اور بھکمری کے شکار ہیں۔ یہاں کورونا وائرس کے سبب کرفیو نافذ ہے۔ کچی آبادی میں مقیم ان مہاجر مزدوروں کے چولہے کی راکھ ٹھنڈی ہوگئی ہے۔ ان حالات میں آئی ٹی پی کے اہلکار ان مہاجر مزدوروں کو کھانا اور سامان مہیا کرا رہے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے پیش نظر مہاجر مزدوروں کی مدد کرتے آئی ٹی بی پی  اہلکار
لاک ڈاؤن کے پیش نظر مہاجر مزدوروں کی مدد کرتے آئی ٹی بی پی اہلکار لاک ڈاؤن کے پیش نظر مہاجر مزدوروں کی مدد کرتے آئی ٹی بی پی اہلکار

By

Published : Apr 20, 2020, 1:47 PM IST

ریاست ہماچل پردیش کے ضلع کنور میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر اگلے حکم تک کرفیو نافذکردیا گیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے پیش نظر مہاجر مزدوروں کی مدد کرتے آئی ٹی بی پی اہلکار

ان حالات کے سبب بہت سے غریب مزدوروں کو معاشی بحران کا سامنا ہے، ایسے حالات میں ان لوگوں کی مدد کے لیے فوجی جوان آگے آرہے ہیں۔

کرفیو نافذ ہونے کے سبب روزگار نہ ملنے سے سیکڑوں مہاجر مزدور اور قبائلی ضلع کنور کے مورنگ میں جیسے تیسے اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں۔

مہاجر مزدوروں کے پاس کھانے کے لیے کچھ نہیں ایسے میں یہاں تعینات آئی ٹی بی پی اہلکار جو ہند-تبت سرحد پر ہیں روزانہ سیکڑوں مزدوروں کو کھانا کھلا رہے ہیں۔

مرنگ کے قریب سڑکوں پر نقل مکانی کرنے والے مزدوروں کو دیکھ کر آئی ٹی بی پی کے جوان اپنے کیمپ سے ان لوگوں کے لئے کھانا مہیا کررہے ہیں۔

مہاجر مزدوروں کو سماجی دوری کا پورا خیال رکھتے ہوئے کھانا کھلایا جاتا ہے۔ آئی ٹی بی پی کے جوان لوگوں کو دوسری ضروری چیزیں بھی فراہم کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آئی ٹی بی پی اہلکاروں کی ایک ٹیم ضلع کے اندر تمام ضرورت مند مہاجر مزدوروں کو تلاش رہی ہے اور مختلف مقامات پر انہیں کھانے پینے کی اشیاء فراہم کررہی ہے۔

سیکڑوں افراد آئی ٹی بی پی جوانوں کے ان اقدامات سے کھانا لے رہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے دورانیے میں ضلع کا ہر فرد فوجیوں کے اس کام کی تعریف کر رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details