ڈی سی بلاس پور راجیشور گوئل نے بتایا کہ ہماچل پردیش میں کووڈ-19 کی وجہ سے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ کرفیو کے دوران کینسر میں مبتلا لوگوں کی تکلیف کے پیش نظر تیاریاں کی گئی ہیں جو آئی جی ایم سی شملہ میں نہیں جاسکتے ہیں۔
اس کے لئے آئی جی ایم سی کے ریڈیو تھیراپی اور آنکولوجی محکمہ نے روسٹر تیار کیا ہے۔ جس کے مطابق موبائل نمبر پر متعلقہ ڈاکٹرز سے رابطہ کرکے وہ بیماری سے متعلق ضروری معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔
ڈی سی بلاس پور نے بتایا کہ روسٹر کے مطابق ڈاکٹر منیش گپتا پرو اور ہیڈ کا موبائل نمبر 94184-55673 پیر کو دستیاب ہوں گے۔ اسی طرح ڈاکٹر وکاس فوتےدار منگل اور جمعہ کو (موبائل نمبر 94184-90779) موجود ہوں گے۔
اسی دوران ڈاکٹر سدھارتھ وتس، موبائل نمبر 94184-58100 ، ڈاکٹر پورنیما ٹھاکر، موبائل نمبر 82196-68548 بدھ کے روز اور ڈاکٹر پرویش دھھیمان موبائل نمبر 82194-29276 میڈیکل آنکولوجی میں ہفتے بھر دستیاب رہیں گے۔ نیز ڈاکٹر ونے سومیا، موبائل نمبر 94180-70350 تمام دن پین اور پیلی ایٹیو کیئر میں ہر روز دستیاب ہوں گے۔
ڈی سی بلاس پور راجیشور گوئل نے بتایا کہ مزید معلومات کے لئے ڈپٹی کمشنر آفس اور ضلع اسپتال سے بھی فون نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔