اردو

urdu

ETV Bharat / city

بیٹی کے ہاتھوں باپ کا قتل - After losing the mobile, the daughter killed the father and buried his body in the courtyard

چھتیس گڑھ کے ضلع بلاس پور کے تھانہ کوٹا کے علاقہ میں واقع ایک گاؤں میں موبائل گم ہونے پر ناراض بیٹی نے اپنے والد کے سر پر پتھر اور چھڑی سے حملہ کیا جس کے باعث باپ کی موت واقع ہوگئی۔

After losing the mobile, the daughter killed the father and buried his body in the courtyard
موبائیل فون گم ہونے پر بیٹی نے لی باپ کی جان

By

Published : Jan 27, 2021, 12:31 PM IST

اطلاع کے مطابق دیر شام منگلو کا اپنی بیٹی دیویہ دھنور سے جھگڑا ہوا۔ بتایا جارہا ہے کہ دیویہ کی شادی اپنی پسند سے ہوئی تھی جس پر والد سے اکثر بحث ہوتی رہتی تھی۔

پڑوسی پردیسن کے مطابق دیویہ کچھ دن پہلے گاؤں آئی تھی اور اس نے شاید موبائل کہیں رکھ کر بھول گئی ہوگی یا اس کے والد سے گم ہو گیا ہوگا۔ جس پر دیویہ برہم ہو گئی اور والد پر جان لیوا حملہ کردیا۔

لاش کو آنگن میں دفن کرنے کے بعد ماں اور بچوں کو لیکر فرار ہوگئی تھی۔

پولیس کو اس پورے معاملے کا پتہ چل گیا پولیس نےاس معاملے کی تفتیش کی جس میں یہ قتل کی واردات سامنے آئی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔ اب ماں اور بیٹی پولیس کی تحویل میں ہیں۔

پڑوس میں رہنے والے پردیسی بائی دھنور نے پولیس کو اطلاع دی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details