مسٹر پٹنائک نے جمعہ کو یہاں ویکسی نیشن ایڈوائزری کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کرنے کے دوران کہا، ’’ہمیں آپ کے مشورے سے اپنے طریق کار کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔‘‘
وزیراعلیٰ نے میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے تمام ماہرین صحت کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے میٹنگ کو ورچوئل طریقے سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’کووڈ-19 وبا نے دنیا میں خاندانوں، معاشروں اورمعیشتوں کوتباہ کردیا ہے۔ کورونا کی دوسری لہر نے بہت تباہی مچائی ہے اوراس کی وجہ سے لوگ مستقبل کے تعلق سے خوفزدہ ہیں۔