اردو

urdu

ETV Bharat / city

سائیکلون فونی: ہلاکتوں میں اضافہ - سائیکلون فونی

اڈیشہ کی حکومت نے طوفان فونی میں ہلاکتوں سے متعلق اپنی تازہ رپورٹ میں 21 افراد کے مزید ہلاک ہونے کی تصدیق کی ہے اور اس طرح مجموعی طور پر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 64 ہوگئی ہے۔

علامتی تصویر

By

Published : May 13, 2019, 4:27 PM IST

اس میں بہت سے لوگ زخمی ہوئے ہیں جس میں سے 160 زخمیوں کا اب بھی علاج چل رہا ہے۔
حکومت کے مطابق پچیس افراد کی ہلاکت طوفان کے دوران دیواریں منہدم ہونے کے سبب ہوئیں جبکہ بیس لوگ درختوں، کھمبوں اور ہورڈنگ کے گرنے کی زد میں آکر ہلاک ہوئے، جبکہ چھ افراد چھت کے نیچے دب کر ہلاک ہوئے۔
فونی کے قحر سے تقریبا ایک کروڑ لوگ متاثر ہوئے جبکہ تقریبا 34 لاکھ مویشیوں کے بھی اموات کی خبریں ہیں۔
حکام کے مطابق طوفان سے پوری، خردا، کٹک اورکیندراپاڑا سب سے زیادہ متاثر ہوئے جہاں بڑے پیمانے میں نقصان ہوا۔
متاثرین میں بیشتر وہ لوگ شامل ہیں جن کے مکان کچےتھے۔ ایک تخمینے کے مطابق پوری میں تقریبا دس لاکھ لوگوں کے مکانات تباہ ہوگئے۔
قدرتی آفات سے جان و مال کے نقصانات کے ساتھ ساتھ لوگوں کی زندگیاں بکھر کر رہ جاتی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details