اردو

urdu

ETV Bharat / city

کووڈ-19 سے ہلاک شدہ طبی عملے کو شہید کا درجہ - ڈاکٹر اور طبی عملہ پر حملہ کرنے کا مطلب ریاست پر حملہ کرنا ہے

اوڈیشہ حکومت کورونا وائرس (کووڈ۔19) سے لوگوں کی جان بچانے کے دوران جان گنوانے والے ڈاکٹروں اور طبی عملہ کو شہید کا درجہ دے گی اور ان کی پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کرے گی۔

مہلوک طبی عملے کو شہید کا درجہ
مہلوک طبی عملے کو شہید کا درجہ

By

Published : Apr 21, 2020, 7:22 PM IST

وزیراعلی نوین پٹنائک نے منگل کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس سلسلہ کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کررہے ڈاکٹر یا طبی عملہ کی موت ہونے پر ریاستی حکومت ان کے گھر والوں کو پچاس لاکھ روپے دے گی۔

انہوں نے کہاکہ سرکاری ہو یا پرائیویٹ اسپتال تمام طبی عملہ اور ان کی مدد میں لگے تمام سروس کے لوگوں کے لئے یہ اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی متعلقہ صحت ملازم کے کنبہ کو ریٹائر ہونے کی مدت تک کی پوری تنخواہ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ان کے کنبہ کو پنشن بھی ملے گی۔

وزیراعلی نے کہاکہ کورونا مجاہدین کی آخری رسومات قومی اعزاز کے ساتھ اداکی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ قومی دن پر کورونا کے مجاہدین کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

پٹنائک نے کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے کام میں مصروف طبی عملہ کے کام میں رخنہ ڈالنے والوں یا ان پر حملہ کرنے والوں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ان پر قومی سیکورٹی قانون لگایا جائے گا۔

وزیراعلی نے کہا کہ ڈاکٹر اور طبی عملہ پر حملہ کرنے کا مطلب ریاست پر حملہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام سے اپیل کرتا ہوں کہ ایک برادری کے طورپر ہمیں اپنے ڈاکٹروں، صحت ماہرین اور دیگر خدمات فراہم کرنے والوں کا اس باہمت اور بے غرض خدمت کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ طبی عملہ کی انوکھی قربانی کو اعزاز سے نوازنے کے لئے انعامات کی تفصیلی اسکیموں کو نافذ کیا جائے گا۔ یہ انعامات قومی دن کے موقع پر دیئے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details