اوڈیشہ میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 30 اضلاع سے کورونا وائرس کے کل 3631 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے کل متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1,13,411 ہو گئی ہے۔ جبکہ پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا سے آٹھ مریضوں کی موت ہوگئی ہے جس سے کل اموات کی تعداد بڑھکر 522 ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں 3303 کورونا مریض ٹھیک ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہوئے لوگوں کی تعداد بڑھکر 84,073ہوگئی ہے۔ جبکہ ریاست میں فعال معاملوں کی تعداد 28763 ہے۔
محکمہ صحت کے ذرائع نے بتایا کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران سامنے آئے نئے معاملوں میں 2214 قرنطینہ مراکز سے اور 1417 مقامی رابطے کے معاملے شامل ہیں۔ ریاست میں فی الحال 28719 فعال معاملے ہیں جن کا مختلف اسپتالوں اور کوویڈ سینٹروں میں علاج کیا جا رہا ہے۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں آئے نئے معاملوں میں کھوردا ضلع میں سب سے زیادہ 722 معاملے درج کئے گئے۔ اس کے بعد کٹک میں 370 ،میور بھنج میں 365،باراگڑھ میں 238 ،بھدرک میں 186 اور پوری میں 157 معاملے سامنے آئے۔
مزید پڑھیں: ملک میں کورونا کے معاملے 38 لاکھ سے متجاوز