اردو

urdu

ETV Bharat / city

کانگریس کیوں اپنے اراکین اسمبلی کو منتقل کر رہی ہے: نروتم مشرا - کانگریس کیوں اپنے اراکین اسمبلی کو منتقل کر رہی

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں ہر پل سیاست بدلتی نظر آرہی ہے۔ کانگریس بھی اپنے اراکین اسمبلی کو جئے پور بھیج رہی ہے۔ تمام اراکین فی الحال بھوپال ایئر پورٹ پہنچ گئے ہیں۔

Why Congress is moving its Member Assembly: Nirutam Mishra
کانگریس کیوں اپنے اراکین اسمبلی کو منتقل کر رہی ہے: نروتم مشرا

By

Published : Mar 11, 2020, 12:09 PM IST

بھارتیہ جنتا پارٹی نے اپنے اراکین اسمبلی کو کل رات بھوپال سے دہلی منتقل کر دیا۔ جہاں تمام 107 اراکین اسمبلی کو گروگرام کے آئی ٹی سی گرینڈ بھارت میں ٹھہرایا گیا ہے۔

کانگریس کیوں اپنے اراکین اسمبلی کو منتقل کر رہی ہے: نروتم مشرا

تو وہیں مدھیہ پردیش کانگریس نے بھی اپنے بچے ہوئے اراکین اسمبلی کو بھوپال سے جےپور منتقل کر رہی ہے۔ ان کی ذمہ داری راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت کو دی گئی ہے۔

ان تمام معاملوں پر بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما نروتم مشرا نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بھارتی جنتا پارٹی کو کس بات کا ڈر ہے۔

نروتم مشرا نے کہا ہمیں تو سمجھ میں آتا ہے پر یہ سوال کانگریس سے پوچھنا چاہیے کہ وہ کیوں اپنے اراکین اسمبلی کو منتقل کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہمارے لیڈران نے کئی بار کہا ہے کہ ان کی جان کو خطرہ ہے تو وہیں ہمارے رکن اسمبلی سنجے پاٹھک کے ریزارٹ کو توڑنے کے لئے حکومت نے مشینیں بھیجی تھی۔

جس طرح سے کانگریس بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈران کے ساتھ کر رہی ہے۔ تو ہمیں اپنی حفاظت کے بارے میں سوچنا پڑ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details