بنگلورو پہنچنے کے بعد دگ وجے سنگھ کو باغی اراکین اسمبلی سے ملنے نہیں دیا جا رہا ہے، جہاں پولیس نے سبھی کانگریس کارکنان اور لیڈران کی گرفتاری کرلی ہے تو وہیں اس ہنگامے کے درمیان سندھیا گروپ کے باغی اراکین اسمبلی کے ویڈیو جاری ہوئے ہیں۔ اس ویڈیو میں انہوں نے اپنی پھر سے بات دہرائی ہے اور کہا کہ انہیں بنگلورو میں کسی بھی طرح سے قیدی بنا کر نہیں رکھا گیا ہے، وہ اپنی مرضی سے یہاں آئے ہیں۔
باغی اراکین اسمبلی کا ویڈیو، دگ وجے سنگھ سے ملنے سے کیا انکار
ریاست مدھیہ پردیس میں سیاسی ڈرامہ دن بدن بڑھتا جا رہا ہے۔ جہاں فلور ٹیسٹ کو لیکر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہونے والی ہے تو وہیں دگ وجے سنگھ گانگریس کارکنان کے ساتھ بنگلورو میں باغی اسمبلی اراکین سے ملنے پہنچے۔
باغی اراکین اسمبلی کا ویڈیو
باغی اراکین اسمبلی نے مزید کہا کہ ہم دگ وجے سنگھ سے نہیں ملنا چاہتے ہیں کیونکہ یہ وہی شخص ہے جس کی وجہ سے آج پارٹی میں درار پڑی ہے، اگر دگ وجے سنگھ چاہتے تو اس طرح کے حالات نہیں بنتے۔ باغی اراکین اسمبلی نے کہا کہ جس طرح سے کانگریس حکومت کے وقت وزیر اعلی رہے دگ وجے سنگھ نے صوبے کے حالات بگاڑے تھے، اسی طرح سے وہ اس بار بھی کر رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم میں سے کوئی بھی ان سے ملنا نہیں چاہتا ہیں۔