اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھوپال میں پرشکوہ ادبی و شعری نشست کا انعقاد - شعری نشست کا اہتمام

ممتاز ادیب زکی طارق نے کہا بھوپال نوابی علاقے کے ساتھ ساتھ ادب کا بڑا شہر ہے اور اس شہر کی اردو کے لیے بے لوث خدمات کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔

nashisht at Bhopal
ادبی اور شعری نشست

By

Published : Oct 26, 2020, 6:18 PM IST

Updated : Oct 26, 2020, 6:36 PM IST

منشی حسین خان ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ میں اردو ادب کے فروغ کے مقصد سے ایک پرشکوہ تقریب منعقد کی گئی جس میں شعری نشست کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ریاست مدھیہ پردیش کا دارالحکومت بھوپال اردو ادب کا گہوارہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں جب بھی باہر سے کوئی شاعر یا ادیب بھوپال تشریف لاتا ہے تو یہاں کے ادب نواز ان کے اعزاز میں ادبی اور شعری نشست کا اہتمام کرتے ہیں۔ اسی سلسلے میں بھوپال تشریف لائے معروف ادیب زکی طارق کے اعزاز میں منشی حسن خان ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ میں ادبی محفل کے ساتھ شعری نشست کا بھی اہتمام کیا گیا۔
ادیب زکی طارق نے بھوپال کے تعلق سے اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا بھوپال نوابی ریاست کے ساتھ ساتھ ادب کا بڑا شہر ہے اور اس شہر کی اردو کے لیے بے لوث خدمات کو ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا یہی وجہ ہے کہ علامہ اقبال جیسی شخصیت نے بھوپال میں اپنا قیمتی وقت گزارا ہے۔
ادبی اور شعری نشست


وہیں آج منعقدہ اس تقریب کے بعد شعری نشست کا اہتمام کیا گیا جس میں بھوپال کے شعرا نے اپنے کلام پیش کیے۔

محمد سراج

ترے خیال کی محفل سجائے بیٹھے ہیں۔
ہم اپنے آپ کو خود سے بھلائے بیٹھے ہیں۔

تمہارے نام سے روشن ہیں انجمن دل کی
تمہارے نام کی شمع جلائے بیٹھے ہیں

پروین کیف

مجھ پہ الزام ہے جنت سے نکلوانے کا

میں جنت کو دنیا میں اٹھا لائی ہوں

میں نے سب بیچ دیا گھر کی خوشی کی خاطر
کیا وہ مانے گا کہ میں دامن کو بچا لائی ہوں

شعیب خان

ادھر انگلیاں وہ قلم کر رہے ہیں
ادھر سچ کو ہم رقم کر رہے ہیں

ہے لعنت ہو ان پر جو غالب کے آگے
خوشامد مصر اپنا خم کر رہے ہیں

Last Updated : Oct 26, 2020, 6:36 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details