ریاست مدھیہ پردیش محکمہ صحت نے کورونا وبا سے جنگ میں سب ہی پیتھیوں کو شامل کیا گیا ہے- جس میں بھوپال کے سید ضیاء الحسن یونانی میڈیکل کالج میں کووڈ -19 سینٹر بنایا گیا ہے، جہاں 1 جون سے اب تک 34 مریضوں کا علاج جاری ہے۔
ہفتہ کے روز یہاں سے 27 مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو خوشی کے ساتھ روانہ ہوگئے ہیں۔ حکیم سید ضیاء الحسن یونانی میڈیکل کالج میں 'محکمہ آیوش کی ایڈوائزری' کے مطابق یونانی دوا عرق زید، جوشاندہ اور خمیرہ دیا جا رہا ہے۔