اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھوپال: کووڈ 19 کے پیش نظر یونانی میڈیکل کیمپ کا اہتمام

بھوپال مرکزی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود لگاتار اپنے اسمبلی حلقے میں یونانی میڈیکل کیمپ لگوا کر جوشاندہ تقسیم کروا رہے ہیں۔

کووڈ-19 کے پیش نظر یونانی میڈیکل کیمپ کا انعقاد
کووڈ-19 کے پیش نظر یونانی میڈیکل کیمپ کا انعقاد

By

Published : May 9, 2021, 8:52 PM IST

مدھیہ پردیش کا دارالحکومت بھوپال بھی کورونا وائرس کی شدید زد میں ہیں۔ حکومت کے ساتھ ساتھ سماجی تنظیمیں بھی مسلسل اس کوشش میں ہیں کہ اس وبا پر کیسے قابو پایا جائے۔

ان حالات کے پیش نظر کانگریس پارٹی کے رکن اسمبلی عارف مسعود اپنے اسمبلی حلقے میں مسلسل یونانی میڈیکل کیمپ لگوا رہے ہیں۔

بھوپال: کووڈ-19 کے پیش نظر یونانی میڈیکل کیمپ کا انعقاد

اس میڈیکل کیمپ میں لوگوں کا علاج کیا جا رہا ہے، خاص طور پر لوگوں کو جوشاندے کے پیکٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ جوشاندے کا کاڑھا استعمال کرنے سے لوگوں کو نزلہ، زکام، کھانسی میں بہت راحت مل رہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق یہ جوشاندہ کورونا سے لڑنے کے لئے بے حد مفید ہے۔

یہی وجہ ہے کہ رکن اسمبلی عارف مسعود نے اب تک لوگوں میں مفت جوشاندے کے 21 ہزار پیکٹ تقسیم کیے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details