ریاست مدھیہ پردیش کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں دو نوجوان لڑکیوں کے ساتھ ظلم کی تمام حدیں پار کر دی گئیں۔ ویڈیو میں نظر آنے والے افراد لڑکیوں کو لاٹھی سے پیٹ رہے ہیں۔ یہ واقعہ ٹنڈا پولیس اسٹیشن کے پیپلوا گاؤں میں پیش آیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ لڑکیوں کو مارنے والے رشتے میں کزن تھے۔
لڑکیوں کی بے رحمی سے پٹائی کا ویڈیو وائرل انسانیت اس وقت اور زیادہ شرمسار ہوگئی جب اس وقت موقع پر موجود لوگوں نے اس واقعے کی ویڈیو بناتے رہے لیکن ان کو بچانے کی کسی نے بھی کوشش نہیں کی، ایسا محسوس ہورہا ہے کہ جیسے کسی کے دل میں قانون کا کوئی خوف ہی نہیں ہے۔
ویڈیو میں لڑکیاں چیختی رہیں اور رحم کی بھیک مانگتی رہیں لیکن انسانوں سے حیوان بنے لوگوں کے دل ذرا بھی نہیں نرم پڑا اور بے رحم لوگ انہیں لاٹھیوں سے پیٹتے ہی رہے۔ویڈیو میں لڑکیوں کو نہ صرف نوجوانوں زد و کوب کر رہے ہیں بلکہ خواتین بھی لاٹھی پیٹ رہے ہیں۔ ویڈیو کچھ دن پرانی بتائی جارہی ہے۔
لڑکیوں کا الزام ہے کہ وہاں موجود لوگ اسکول کے قریب ہی ان کو روک کر دریافت کرنے لگے کہ آپ دونوں ماموں کے کنبے کے دو لڑکوں سے فون پر بات کیوں کرتی ہیں؟ جس کے بعد لڑکیوں پر لاٹھی سے مارنا شروع کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: چھ فٹ گہرے مٹی سے بچہ زندہ برآمد
لوگوں نے لڑکیوں کو صرف فون پر بات کرنے کے الزام میں زبردستی زد و کوب کیا اور ہنگامہ بھی کھڑا کردیا۔ واقعے کے بعد دونوں لڑکیاں اس قدر خوفزدہ ہوگئیں کہ انھوں نے شکایت تک درج نہیں کرائی۔
اس پورے معاملے میں تھانہ انچارج وجئے واسکلے نے بتایا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے جائے واردات کا معائنہ کیا اور لڑکیوں کو پولیس اسٹیشن لایا گیا جہاں تفتیش پر لڑکیوں نے بتایا کہ گھر والوں نے ان کے ساتھ مار پیٹ کی۔ پولیس نے 7 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گرفتار بھی کر لیا ہے۔
اس سے قبل بھی ریاست کے علی راج پور میں ایک خاتون کو زدوکوب کرنے کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ جہاں ایک شادی شدہ عورت کو اس کے والد اور تین بھائیوں نے سرعام زد کوب کیا تھا کیونکہ وہ بغیر بتائے کسی رشتہ دار کے گھر گئی تھی۔
در حقیقت پچھلے کچھ دنوں سے ریاست میں ایک کے بعد ایک مجرمانہ واقعات سامنے آ رہے ہیں اور سی ایم شیوراج سنگھ نے بھی مجرمانہ معاملے میں ملزم کو سخت ترین سزا دینے کی بات کی ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ اس کے بعد بھی ریاست میں شرپسندوں کی حوصلے بلند ہیں اور اس طرح کے واقعات تسلسل کے ساتھ پیش آرہے ہیں۔