سیلفی لینے کی کوشش میں دو نوجوانوں کی موت - پولیس کو حادثے کی خبر
مدھیہ پردیش کے ضلع بڑوانی کے پاٹی تھانہ علاقہ واقع رام گڑھ کے قلعہ کی دیوار سے سیلفی لینے کی کوشش میں دونوجوانوں کی موت ہوگئی۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنیتا راوت نے بتایا کہ ضلع دھار کے ڈہی کے رہائشی 28 سالہ دنیش اور 22 سالہ پنٹو کی موت ہوگئی۔ ان کی لاشیں آج کھائی سے نکال کر پوسٹ مارٹم کرانے کے بعدکنبہ کے حوالے کر دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع دھار کے ڈہی سے چار دوست کل پاٹی تھانہ علاقہ کے رام گڑھ کے قلعہ میں تفریح کی غرض سے آے تھے۔ اسی دوران دنیش اور پنٹو نے قلعہ کی دیوار پر چڑھ کر سیلفی لینے کی کوشش کی اور توازن بگڑ جانے کے سبب وہ تقریباً 400 فٹ گہری کھائی میں گر گئے تھے۔
دیوار پر چڑھے دو دیگر دوستوں نے حادثہ کے بارے میں پولیس کو خبر دی تھی۔