اردو

urdu

ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش: پولیس انکاؤنٹر میں دو نکسلی ہلاک - مدھیہ پردیش میں دو نکسلی ہلاک

مہاراشٹرا اور چھتیس گڑھ سے متصل ضلع بالا گھاٹ کے کرناپور پولیس اسٹیشن کے جنگل میں ماؤنوازوں کے موجودگی کی اطلاع ملنے پر دیر رات گئے پولیس کی مشترکہ فورس کو موقع پر بھیجا گیا۔

Madhya Pradesh
Madhya Pradesh

By

Published : Dec 12, 2020, 5:06 PM IST

مدھیہ پردیش کے بالا گھاٹ ضلع کے کرنا پور علاقے میں آج صبح سویرے پولیس سے مڈبھیڑ میں دو ماؤ نواز ہلاک ہوگئے۔ جائے وقوعہ سے نکسلیوں کا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مہاراشٹرا اور چھتیس گڑھ سے متصل ضلع بالا گھاٹ کے کرناپور پولیس اسٹیشن کے جنگل میں ماؤنوازوں کے موجودگی کی اطلاع ملنے پر دیر رات گئے پولیس کی مشترکہ فورس کو موقع پر بھیجا گیا۔

آج صبح کے اوائل میں نکسلی اور پولیس آمنے سامنے ہوگئے۔

اس دوران فائرنگ میں دو نکسلی ہلاک ہوگئے ہیں۔ پولیس ٹیم اس علاقے میں ابھی بھی نکسلیوں کی تلاش کر رہی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک تیواری خود اس آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے کسانوں کا ڈیٹا بینک تیار کرنے کا فیصلہ کیا

واضح ہو کہ یہ علاقہ نکسل متاثرہ مانا جاتا ہے اور مختلف دیہی علاقوں میں پناہ لیکر نکسلی انتظامیہ کو نشانہ بنا کر حملہ کرتے رہتے ہیں دوسری جانب پولیس بھی علاقے میں جوابی کاروائی کر نکسلیوں کو ڈھیر کرتی رہتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details