اردو

urdu

ETV Bharat / city

ٹریکٹر کی ٹکر سے دو بھائیوں کی موت، ایک زخمی - ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع رائے سین میں ٹریکٹر اور موٹر سائیکل کے مابین ٹکر میں دو سگے بھائی ہلاک ہو گئے جبکہ ایک اور شخص زخمی ہو گیا۔

ٹریکٹر کی ٹکر سے دو بھائیوں کی موت، ایک زخمی
ٹریکٹر کی ٹکر سے دو بھائیوں کی موت، ایک زخمی

By

Published : Sep 7, 2020, 7:21 PM IST

مدھیہ پردیش کے ضلع رائے سین کے سانچی تھانہ علاقہ میں پیر کو موٹر سائیکل سوار تین لوگوں کو ایک ٹریکٹر نے ٹکر ماردی، جس سے دو کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی اور ایک سنگین طور پر زخمی ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے دونوں سگے بھائی بتائے گئے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق موضع مرمٹا کے رہائشی 21 سالہ سہدیو مہرا اپنے چھوٹے بھائی 16 سالہ روہت مہرا اور ایک دیگر شخص کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار تھے تبھی ایک تیز رفتار ٹریکٹر-ٹرالی نے ان کی بائیک کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔

حادثہ میں سہدیو اور اس کے چھوٹے بھائی روہت کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، جبکہ تیسرا سنگین طور سے زخمی ہوگیا، جسے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

پولیس نے ٹریکٹر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details