شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ کورونا بحران کے دوران بچوں کی زندگیاں ہمارے لیے قیمتی ہیں۔ ہم بعد میں کیریئر کی فکر کریں گے۔ اس وقت بچوں سمیت پوری ریاست کورونا بحران کا شکار ہے۔ ایسے حالات میں امتحانات کا ذہنی بوجھ بچوں پر ڈالنا قطعا جائز نہیں ہے۔
مدھیہ پردیش: بارہویں جماعت کے امتحانات منسوخ - bhopal, madhya pradesh
ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے آج کہا کہ اس سال کورونا بحران کی وجہ سے اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (ایم پی بورڈ) کے 12 ویں کلاس کے امتحانات نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزراء کا ایک گروپ تشکیل دیا گیا ہے، جس میں یہ فیصلہ کیا جائے گا کہ 12ویں بورڈ کے نتائج کیسے آئیں گے۔ ماہرین سے گفتگو کے بعد یہ گروپ نتائج کا طریقے کار کا فیصلہ کرے گا۔ چوہان نے بتایا کہ ہم پہلے ہی دسویں بورڈ امتحان نہ لینے کا فیصلہ لے چکے ہیں۔ ان کا نتیجہ داخلی بنیاد پر جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
چوہان نے یہ بھی کہا کہ اگر بارہویں جماعت کا کوئی بھی طالب علم بہتر نتائج لانے کے لئے امتحان میں حاضر ہونا چاہتا ہے تو اس کے لیے آپشن کھلا ہوگا۔ کورونا بحران کے خاتمے کے بعد وہ بارہویں کا امتحان دے سکے گا۔