ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں مرکزی اسمبلی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود کی قیادت میں آج پلوامہ کے ہلاک جوانوں کو ان کی برسی کے موقع پر خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اس سانحہ کی جانچ کا بھی مطالبہ کیا گیا۔
پلوامہ سانحہ کی جانچ کا مطالبہ رکن اسمبلی عارف مسعود نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا پلوامہ حادثے کو ایک برس مکمل ہو چکا ہے لیکن مرکزی حکومت نے شہیدوں کے اہل خانہ کو کسی بھی طرح کی مدد فراہم نہیں کی اور وہ پریشان ہیں۔
عارف مسعود نے کہا کہ پلوامہ میں ہوئے حادثے کی جانچ ہونی چاہیے کیونکہ کشمیر میں جہاں اتنے سخت حفاظتی انتظامات ہوتے ہیں اس کے باوجود اتنی بڑی مقدار میں آر ڈی ایکس وہاں کیسے پہنچا۔
عارف مسعود نے کانگریس کارکنان کے ساتھ مدھیہ پردیش کے گورنر کو پلوامہ کی جانچ کے لیے صدرجمہوریہ کے نام میمورینڈم بھی بھیجا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ برس 14 فروری کو پلوامہ حملہ کو انجام دیا گیا تھا جس میں 40 سے زیادہ بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے اور گذشتہ کئی دہائیوں میں سکیورٹی فورسز کے خلاف ہونے والا یہ شدید ترین حملہ تھا۔