مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر نصرت مہدی نے بتایا کہ' اس بار صوبے کے مختلف شہروں سے تقریبا 85 نئے لکھنے والے شعرا اس پروگرام میں شرکت کر رہے ہیں اس لیے یہ پروگرام دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے'۔
بھوپال اردو اکیڈمی کے زیر اہتمام تلاش جوہر پروگرام - دو روزہ تلاش جوہر (حصہ دوم) فی البدیہہ مشاعرے کا انعقاد
ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی محکمہ ثقافت کے زیر اہتمام 'آزادی کا امرت مہوتسو' کے تحت 23 اور 24 مارچ کو دو روزہ تلاش جوہر (حصہ دوم) فی البدیہہ مشاعرے کا انعقاد کٹکٹ بھون میں منعقد کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ'دو دنوں تک یہ پروگرام جاری رہے گا، تلاش جوہر کا 23 مارچ کو پہلا جلسہ صبح ساڑھے گیارہ بجے منعقد کیا گیا، جس میں صوبے کے مختلف شہروں سے نئے لکھنے والے شعراء نے فی البدیہہ اشعار پیش کئے'۔
آج کے جلسہ میں حصہ لینے والے شعراء نے مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی کے تلاش جوہر پروگرام کو وقت کی ضرورت سے تعبیر کیا اور کہا کہ اس طرح کے پروگرام سے ہماری اصلاح ہوگی۔ اس پروگرام کا دوسرا مرحلہ دوپہر تین بجے شروع ہوا جس میں مدھیہ پردیش کے مشہور غزل خوان سلیم اللہ والے نے اپنا کلام پیش کیا۔