اردو

urdu

بھوپال :برادر ہوڈ بوائے مسلم گروپ کا کارنامہ قابل ستائش

بھوپال کے (بی بی ایم) یعنی برادر ہوڈ بوائے مسلم گروپ نے ملک میں شہریت ترمیمی قانون کی پر زور مخالفت کی تھی عالمی وبا کورونا وائرس کے دوران یہ گروپ مسلسل سرگرم عمل رہا ہے اور اب ان لاک ون میں مسجد سمیت دیگر عبادت گاہوں کو سینیٹائز کرنے کام یہ گروپ کر رہا ہے۔

By

Published : Jun 17, 2020, 4:14 PM IST

Published : Jun 17, 2020, 4:14 PM IST

برادر ہوڈ بوائے مسلم گروپ کا کارنامہ قابل تعریف
برادر ہوڈ بوائے مسلم گروپ کا کارنامہ قابل تعریف

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں پیش پیش رہنے والے 'بی بی ایم' گروپ نے عالمی وباکورونا وائرس کے دوران مہاجر مزدوروں کی بھرپور تعاون کیا۔

برادر ہوڈ بوائے مسلم گروپ کا کارنامہ قابل تعریف

اس بی بی ایم گروپ نے اب ان لاک ون کے نفاذ کے بعد سے مسلسل مذہبی مقامات کو سینیٹائز کرنے کا بیڑا اٹھایا اور مسلسل اس کام میں لگے ہوئے ہیں۔ اس گروپ نے بھوپال کے سبھی مذہبی مقامات کو سینیٹائز کرنے کا کام شروع کر دیا ہے جو بدستور جاری ہے-

بی بی ایم گروپ کے ذمہ دار کے مطابق اب تک 30 سے 35 مسجدوں کو سینٹائز کیا جا چکا ہے۔ اب یہ گروپ مسجدوں کے ساتھ مندروں، گرجا گھروں اور گروداروں سے بھی رابطہ کر رہا ہے تاکہ ان عبادت گاہوں کو سینیٹائز کیا جا سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details