اردو

urdu

ETV Bharat / city

دموہ ضلع میں وسائل کے فقدان سے انسان بیل بننے پر مجبور - دموہ کے قبائلی علاقوں میں کاشتکاری

ضلع دموہ کے قبائلی علاقوں میں کاشتکاری کے لیے بیلوں کے بجائے قبائلی خود سے ہی ہل چلا رہے ہیں، یہ قبائلی برسوں سے پٹے کا انتظار کر رہے ہیں۔

the tribals doing cultivation in the plow itself in the absence of resources in damoh
دموہ ضلع میں وسائل کے فقدان سے انسان بیل بننے پر مجبور

By

Published : Aug 20, 2020, 10:43 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع کے بٹیاگڑھ ڈویلپمنٹ بلاک کے شہزاد پورہ کے ہمت پورہ گاوں میں رہنے والے قبائلی برادری کے لوگ کئی سالوں سے علاقے میں خود ہی ہل چلا کر کاشت کر رہے ہیں، ان لوگوں کو ابھی بھی لیز کا انتظار رہے۔

دموہ ضلع میں وسائل کے فقدان سے انسان بیل بننے پر مجبور

قابل ذکر بات یہ ہے کہ قبائلی برادری کے لوگ بغیر کسی وسائل کے بیل کی طرح ہل چلا رہے ہیں کیونکہ ان لوگوں کے پاس بیل نہیں ہوتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ یہ لوگ ایک دوسرے کے ہل میں بیلوں کی جگہ اپنے آپ کر ڈال کر اس زمین کو کاشتکاری کے لائق بناتے ہیں۔ ان دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو سرکاری اسکیموں کا فائدہ نہیں ملتا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ وہ ابھی بھی پٹے کے انتظار میں ہیں اور اپنی زندگی گزارنے کے لیے وہ برسوں سے اسی طرح سرکاری اراضی پر کاشتکاری کرکے اپنا مکان چلا رہے ہیں۔

اگرچہ یہ قبائلی سرکاری اراضی پر کھیتی باڑی کرکے اپنی زندگی گزار رہے ہیں لیکن انتظامیہ کی طرف سے ان پر نہ تو کوئی توجہ دی گئی اور نہ ہی توجہ دی جارہی ہے۔ ایسے میں وسائل کی عدم موجودگی میں یہ لوگ ایک دوسرے کا ساتھ دے کر خود کاشت کررہے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details