مسٹر گہلوت نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ ایک نئی اسکیم ہے جسے جلد ہی لاگو کیا جائے گا ۔غیر سرکاری تنظیموں کے لوگ بزرگ شہریوں کے مسائل سنیں گے اور ان کو ہر طرح کی سہولت مہیا کرائیں گے ۔ایسے لوگوں کو وہاں کھانا، ناشتا، کھیل کود اور اخبارات کی سہولت مہیا ہو گی ۔
این جی او بزرگ شہریوں کا خیال رکھے گی - غیر سرکاری تنظیموں کے لوگ بزرگ شہریوں کے مسائل سنیں گے
مرکزی وزیر برائے سماجی انصاف تھاور چند گہلوت نے بدھ کے روز کہا کہ اپنے گھروں میں رہنے والے بزرگ شہریوں کی سہولیات کا خیال اب غیر سرکاری تنظیم کے لوگ رکھیں گے۔
![این جی او بزرگ شہریوں کا خیال رکھے گی این جی او بزرگ شہریوں کا خیال رکھے گی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-5970146-807-5970146-1580913161242.jpg)
این جی او بزرگ شہریوں کا خیال رکھے گی
انہوں نے کہا کہ حکومت بزرگ شہریوں کو چلنے پھرنے اور دیگر سہولیات کے لئے 7000 روپے کے آلات کی سہولت فراہم کر اتی ہے جو قومی اور بین الاقوامی معیار کے ہوتے ہیں ۔ ان آلات کے لئے جرمنی اور اسکاٹ لینڈ کی ٹیکنالوجی کی مدد لی جا رہی ہے۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 7:37 AM IST