اردو

urdu

ETV Bharat / city

حقوق انسانی کمیشن نے تین معاملوں کا نوٹس لیا

مدھیہ پردیش ہیومن رائٹس کمیشن نے انسانی حقوق کی پامالی سے متعلق تین معاملوں کا نوٹس لے کر متعلقین سے رپورٹ طلب کی ہے۔

حقوق انسانی کمیشن نے تین معاملوں کانوٹس لیا
حقوق انسانی کمیشن نے تین معاملوں کانوٹس لیا

By

Published : Aug 5, 2020, 7:33 PM IST

کمیشن کی جانب سے آج جاری بیان کے مطابق کمیشن نے دارالحکومت بھوپال میں کورونا متاثر مریضوں کو وقت پر ایمبولینس کی سہولت نہ ملنے اور کچھ اسپتال میں کھانے پینے کی عدم سہولت پر کلیکٹر اور چیف میڈیکل اینڈ ہیلتھ افسر، بھوپال سے تین ہفتے میں رپورٹ طلب کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رام مندر سنگ بنیاد پر سینیئر صحافی کا رد عمل


اسی طرح ضلع سیہور کے ریہٹی تھانہ کے جہاز پور میں ریت کے غیر قانونی کھدائی ونقل و حمل کی اطلاع پر کارروائی کرنے گئی پولیس ٹیم کے انسپیکٹر پر ریت مافیا کے ذریعہ ٹریکٹر ٹرالی چڑھانے کے معاملہ میں پولیس سپرنٹنڈنٹ، سیہور سے رپورٹ طلب کی ہے۔ کمیشن نے پوچھا ہے کہ اس معاملہ میں ایف آئی آر درج کی گئی یا نہیں۔


اسی طرح نرسنگھ پور ضلع میں پولیس حراست میں زہریلی اشیاء پینے سے موت کے ایک معاملے میں کمیشن نے انسپکٹر جنرل پولیس جبل پور اور پولیس سپرنٹنڈنٹ، نرسنگھ پور سے تین ہفتے میں رپورٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details