اردو

urdu

ETV Bharat / city

ضمنی انتخابات میں زور پکڑرہی ہے انتخابی مہم - بھوپال ای ٹی وی بھارت خبر

بی جے پی کی جانب سے اسٹارتشہیرکار کے طورپر وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور ریاستی صدر وشنودت شرما مسلسل انتخابی دورے کرکے عوامی میٹنگیں کررہے ہیں۔ اب سینئر لیڈر نریندر سنگھ توم، کیلاش وجے ورگیہ اور پرہلاد پٹیل کی بھی انتخابی میٹنگیں شروع ہو گئی ہیں۔ آنے والے دنوں میں مرکزی وزیر جیوتیرادتیہ سندھیا اور بی جے پی کے دیگر لیڈر بھی انتخابی میٹنگیں کریں گے

انتخابی مہم
انتخابی مہم

By

Published : Oct 23, 2021, 2:12 PM IST

مدھیہ پردیش کے کھنڈوا پارلیمانی اور تین اسمبلی ضمنی انتخابات ریگاوں، جوبٹ اورپرتھوی پور کے لئے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کی انتخابی مہم اب زورپکڑنے لگی ہے۔

بی جے پی کی جانب سے اسٹارتشہیرکار کے طورپر وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اور ریاستی صدر وشنودت شرما مسلسل انتخابی دورے کرکے عوامی میٹنگیں کررہے ہیں۔ اب سینئر لیڈر نریندر سنگھ توم، کیلاش وجے ورگیہ اور پرہلاد پٹیل کی بھی انتخابی میٹنگیں شروع ہو گئی ہیں۔ آنے والے دنوں میں مرکزی وزیر جیوتیرادتیہ سندھیا اور بی جے پی کے دیگر لیڈر بھی انتخابی میٹنگیں کریں گے۔

تاہم ریاستی حکومت کے وزراء، درجنوں اعلیٰ عہدیدار اور ہزاروں سرشار کارکنان نے میدان میں پہلے سے ہی محاذ سنبھالاہواہے۔ ریاستی ضمنی انتخابی انتظامی کمیٹی کے کنوینر اور ریاستی حکومت کے شہری ترقی کے وزیر بھوپندر سنگھ بھوپال میں ہی اپنی ٹیم کے ساتھ دن بھرکی سرگرمیوں پر نظر رکھ کرلیڈران کے انتخابی دورے اوردیگر پروگراموں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ریاستی تنظیم بھی پوری طرح سے چوکس نظر آرہی ہے اوراس بار وہ پچھلے دموہ اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں شکست سے سبق لیتے ہوئے کوئی خطرہ مول نہیں لیناچاہتی۔

بی جے پی کی جانب سے وزیر اعلیٰ اوسطاً تین سے چار اجلاس روزانہ کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ دیہی اور شہری علاقوں میں عوامی رابطوں سے بھی محروم نہیں ہیں۔ مسٹر چوہان نے کل پرتھوی پور اسمبلی حلقہ کے دیگوڑا اور بچھوڑا میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرنے کے بعد شام تک گرارکیکھرک گاوں میں عوامی رابطہ کیا۔ گاؤں والوں نے یہاں پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے اور چراغاں کرکے ان کا استقبال کیا۔ انہوں نے وہاں رات آرام بھی کیا اور آج صبح عوامی رابطے کے بعد وہ بھوپال واپس آگئے ہیں۔

مسٹر چوہان یہاں دن میں مکھیہ منتری کسان کلیان یوجنا کے تحت تقریبا 77 لاکھ کسانوں کے کھاتوں میں 1570 کروڑ روپے کی رقم منتقل کرنے کے لیے منعقدہ پروگرام میں شرکت کے بعد کھنڈوا پارلیمانی حلقہ کے لیے روانہ ہوں گے۔ اس دوران وہ جاور، دھول کوٹ، دیڑتلائی، برہان پور میں انتخابی اجلاس کریں گے۔ وہ رات برہان پور میں آرام کریں گے۔

مرکزی وزیر مسٹرسندھیا اتوار کو کھنڈوا پارلیمانی حلقہ میں تین اجلاسوں سے خطاب کریں گے۔ مسٹروجے ورگیہ نے کھنڈوا کے کھکنار میں کل انتخابی اجلاس سے خطاب کیا۔

دوسری جانب کانگریس کی طرف سے خاص طورپر سینئرلیڈر اورریاستی صدر کمل ناتھ انتخابی اجلاس کررہے ہیں۔ وہ آج ریگاوں اسمبلی ضمنی انتخابات میں پارٹی کے امیدوار کلپنا ورما کی حمایت میں دو اجلاس شیوراج پوراور بھرجونا سے خطاب کریں گے۔ وہ کھنڈوا پارلیمانی حلقہ کے علاوہ دیگر علاقوں میں بھی اجلاس کررہے ہیں۔ ان کے ساتھ سینئر لیڈروویک تنکھا بھی اکثرنظرآجاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ضمنی انتخابات: فورسز کی 27 کمپنیوں کی تعیناتی کا فیصلہ

سینیئر لیڈر دگوجے سنگھ 24 اکتوبر کو کھنڈوا پارلیمانی حلقہ میں تین اجلاس کریں گے۔ اس پارلیمانی حلقہ میں سابق مرکزی وزیر ارون یادو، سابق وزیر مکیش نائک اورراجکمار پٹیل پہلے سے ہی سرگرم ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details