اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھوپال کی سڑکوں پر دو لوگوں کی بے مثال جوڑی

سیف الدین اور اشوک ہندوستانی بھوپال میں وزیر اعظم نریندر مودی کے سوچھتا مشن اور قومی یکجہتی کے پیغام کو عام کر رہے ہیں۔

swachh bharat
swachh bharat

By

Published : Aug 17, 2020, 5:31 PM IST

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے دو شخص 2015 سے لگاتار شہر میں گھوم گھوم کر صفائی مہم چلا رہے ہیں اور شہر کے باشندوں سے صفائی کرنے اور متحد رہنے کی اپیل کرتے ہیں۔

بھوپال کی سڑکوں پر دو لوگوں کی بے مثال جوڑی
سیف الدین اور اشوک ہندوستانی گزشتہ دہائیوں سے ہر اتوار کو اپنی سائیکل سے شہر کے مختلف علاقوں میں جاتے ہیں۔ یہ دونوں جھاڑو سے کچرہ جمع کرتے ہیں اور لوگوں کو اپنے علاقے کو صاف رکھنے کے لئے بیدار کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنے لیے خاص طریقے کے کپڑے تیار کیے ہیں جس پر لوگوں کے لئے طرح طرح کے پیغام لکھے ہیں اور سائیکل میں دونوں جانب دو تھیلیاں بھی رکھی ہیں جس میں گیلا اور سوکھا کچرا رکھنے کا انتظام کیا گیا ہے۔

دونوں کا کہنا ہے کہ ہمارا ایک ہی نعرہ ہے صاف بھارت، صحتمند بھارت اور ماحولیات صاف رکھنے والا بھارت۔
یہ دونوں شخص اپنے مشن کے ساتھ دس لوگوں سے ملتے ہیں اور ان سے اپنی جگہوں کو صاف رکھنے کا وعدہ لیتے ہیں اور شہر کو مذہب کے نام پر نہ لڑنے اور ایک دوسرے سے محبت کرنے کا پیغام دیتے ہیں تاکہ ملک میں اتحاد قائم رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details