ریاست مدھیہ پردیش میں پورے ملک کے ساتھ 21 مارچ 2020 کو کورونا وائرس کے بڑھتے معاملے کے سبب لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا تھا اور آج 21 مارچ 2021 کو پورے ایک سال مکمل ہو چکے ہیں، آج کے دن دوبارہ پھر دارالحکومت بھوپال میں ایک بار کرونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے لاک ڈاؤن کی حالات پیدا ہو گئ ہے۔ جس کے بعد ریاست کے کچھ اضلاع میں اب ہر اتوار کو لاک ڈاؤن رہے گا۔
آپ کو بتادیں کہ ریاست مدھیہ پردیش میں دوبارہ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، کیونکہ پورے صوبے میں 1 ہزار 140 متاثرین کی تصدیق ہوئی ہے۔ جس کے بعد صوبائی حکومت نے سب سے زیادہ متاثر بھوپال، اندور اور جبلپور میں اتوار کو لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا ہے جو کہ اتوار سے شروع ہوگیا ہے اور اگلے اعلان تک جاری رہے گا۔