اردو

urdu

ETV Bharat / city

دگ وجے اپنے ساتھ کورونا باکس لیکر نہیں گئے تھے: ہریش راوت - مدھیہ پردیش کے سیاسی بحران پر اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ ہریش راوت

مدھیہ پردیش کے سیاسی بحران پر اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ ہریش راوت نے بی جے پی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ دگ وجئے سنگھ کو اپنے ہی اراکین اسمبلی سے ملاقات کرنے نہیں دیا جارہا ہے وہ اپنے ساتھ کوئی کورونا باکس لیکر ملاقات کرنے نہیں گئے تھے۔

x-cheaf-menester-harishn-rawat-of-uttrakhand
اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ ہریش راوت

By

Published : Mar 19, 2020, 5:24 PM IST

مدھیہ پردیش میں جاری سیاسی بحران پر اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ ہریش راوت نے بی جے پی پر سخت حملہ کیا ہے، ہریش راوت نے کہا کہ دگ وجے سنگھ بنگلور میں رکھے گئے اراکین اسمبلی سے ملاقات کرنے گئے تھے لیکن کرناٹک پولیس نے انہیں ممبران اسمبلی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی اور 1 کلومیٹر دور سے تحویل میں لے لیا۔

اتراکھنڈ کے سابق وزیراعلیٰ ہریش راوت

ہریش راوت نے کہا کہ دگ وجے سنگھ نے کوئی کورونا وائرس باکس اپنے ساتھ نہیں لیا جس کی وجہ سے انہیں اراکین اسمبلی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔

اتراکھنڈ کے سابق وزیر اعلی ہریش راوت نے کہا کہ دگ وجے سنگھ راجیہ سبھا امیدوار ہیں لہذا وہ اراکین اسمبلی سے ملنے اور ووٹوں کی گزارش کرنے گئے تھے لیکن بی جے پی نے اراکین اسمبلی سے سازش کے تحت کسی کو بھی ان سے ملنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔

ہریش راوت نے کرناٹک پولیس پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ کرناٹک پولیس بی جے پی کی حمایت کررہی ہے۔ 16 رکن اسمبلی کو بھوپال لانے میں بی جے پی کو کیا پریشانی ہے جبکہ یہ ممبران مدھیہ پردیش کے لیے منتخب کیے گئے تھے نا کہ بنگلور کے لیے۔

واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کیے سیاسی بحران کی سماعت سپریم کورٹ میں کی گئی جس میں سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا کہ ریاست کے 16 باغی کانگریس اراکین اسمبلی کے استعفے سے متعلق فیصلہ 'ایک دن کے اندر' لیا جانا چاہئے۔

سپریم کورٹ نے مشورہ دیا کہ 16 باغی اراکین اسمبلی کی ویڈیو کانفرنسنگ کی جائے اور عدالت اس کے لیے ایک مبصر مقرر کرے گی، سپریم کورٹ نے تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ باغی اراکین اسمبلی کسی آزاد مقام پر اسمبلی اسپیکر کے سامنے خود کو پیش کر سکتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details