اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھوپال: حمید منزل میں آکسیجن بیڈ کے ساتھ کووڈ کیئر سینٹر کا افتتاح - نوجوانوں نے حمید منزل میں آکسیجن بیڈ کے ساتھ کووڈ کیئر سینٹر کا افتتاح کیا

آکسیجن بیڈ نہ ملنے سے دم توڑ رہے مریضوں کے لیے بھوپال کے نوجوانوں نے حمید منزل میں آکسیجن بیڈ کے ساتھ کووڈ کیئر سینٹر کا افتتاح کیا ہے جہاں پر ڈاکٹروں کی نگرانی میں خدمت انجام دی جارہی ہے۔

بھوپال: حمید منزل میں آکسیجن بیڈ کے ساتھ کووڈ کیئر سینٹر کا افتتاح
بھوپال: حمید منزل میں آکسیجن بیڈ کے ساتھ کووڈ کیئر سینٹر کا افتتاح

By

Published : May 11, 2021, 2:01 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں بے قابو ہوتے کورونا انفیکشن مریضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے آکسیجن بیڈ کم پڑنے لگے ہیں۔

بھوپال: حمید منزل میں آکسیجن بیڈ کے ساتھ کووڈ کیئر سینٹر کا افتتاح

آکسیجن بیڈ نہ ملنے سے بہت سے مریض دم توڑ رہے ہیں ایسے نازک حالات میں بھوپال کے نوجوانوں نے حمید منزل میں آکسیجن بیڈ کے ساتھ کووڈ کیئر سینٹر کا افتتاح کیا ہے اور یہاں پر ڈاکٹروں کی نگرانی میں کام کیا جا رہا ہے۔

دراصل بھوپال میں شدید بیمار مریضوں کو آکسیجن بیڈ ملنا مشکل ہو رہا تھا اور اس کی وجہ سے مریضوں کا زیادہ وقت بھی برباد ہونے کے ساتھ ساتھ مریض کی موت بھی واقع ہو رہی تھی، انہیں سب حالات کو دیکھتے ہوئے حمید منزل میں کووڈ کیئر سینٹر کو شروع کیا گیا ہے۔

کووڈ کیئر سینٹر کو بنانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ کسی بھی مریض کو آکسیجن بیڈ کی تلاش کرنے میں جان نہ جائے، اس سینٹر میں ان مریضوں کو ہی رکھا جائے گا جنہیں آکسیجن بیڈ نہیں مل رہا ہے اور جیسے ہی بیڈ کا انتظام ہسپتال میں ہوگا انہیں اس اسپتال میں شفٹ کر دیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details