ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں جمعیت علماء ہند اورسرو دھرم سد بھاونا منچ نے محکمہ پولیس اور صحافیوں کو اعزاز سے نوازا۔
یہ اعزاز محکمہ پولیس کو تین ماہ کے لاک ڈاؤن میں پورے بھوپال کو بخوبی سنبھالنے کے لیے دیا گیا۔

اس موقع پر جمعیت علماء ہند کے جنرل سکریٹری محمد کلیم نے بتایا کہ 'کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن میں سب نے اپنی ذمہ داری کو بخوبی انجام دیا۔'
انہوں نے بتایا کہ 'اس دوران میڈیا ایک ایسا ذریعہ تھا جس نے ہمیں اور عوام کو پل پل کی خبر سے واقف کرایا- اور خصوصی طور پر ای ٹی وی بھارت اردو کے ذریعہ ہم نے ضرورت مندوں کو مدد پہنچانے کی کوشش کی۔'
جمعیت علماء ہند اور سرو دھرم سد بھاونا منچ اب ان سب کو اعزاز سے نوازے گا، جنہوں نے اس وقت اپنے کاموں کو بخوبی انجام دیا اور ابھی بھی دے رہے ہیں۔