اسمبلی کے اسپیکر این پی پرجاپتی نے کہا کہ ان ارکان اسمبلی سے استعفی دینے کے بعد انہوں نے قانون کے مطابق ان کے سامنے پیش ہونے کے لیے کہا تھا لیکن وہ کل بھی نہیں آئے اور آج نہیں پہنچے۔ اسی کے ساتھ ان کے بیانات میڈیا میں دیکھے گئے جو مناسب زمرے میں نہیں آتے ہیں لہذا ان اراکین اسمبلی کے استعفے کو 10 مارچ سے ہی قبول کرلیا گیا ہے۔
مدھیہ پردیش اسمبلی کے اسپیکر نرمدا پرساد پرجاپتی نے چھ سابق وزراء کے استعفے قبول کرلیے ہیں جنہوں نے جیوتر ادتیہ سندھیا کی حمایت کی تھی۔
مدھیہ پردیش اسمبلی اسپیکر نرمدا پرساد پرجاپتی کے جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں ممبران اسمبلی کے استعفی کا نوٹیفکیشن 10 مارچ کو موصول ہوا اس کے بعد اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ یہ استعفی رضاکارانہ طور پر دیا گیا ہے یا نہیں ممبروں کو پہلے 13 مارچ کو اسمبلی میں پیش ہونے کو بتایا گیا لیکن ممبر نہیں آئے۔ اس کے بعد 14 مارچ کو بھی وہ موقع دینے کے باوجود نہیں آئے۔