وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے مدھیہ پردیش کے سواسرا اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والے گراڑیا پرتاپ میں بی جے پی کے امیدوار ہردیپ سنگھ ڈنگ کے حق میں انتخابی جلسہ سے خطاب کیا۔
انہوں نے آج بھوپال میں کانگریس اور اسمبلی کا عہدہ چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے راہل سنگھ کے نام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے لیڈروں نے پھر سے بکاو بکاو کا گانا شروع کردیا ہے، اصل میں کانگریس کے لیڈروں کو سوچنا چاہئے کہ ان کے اراکین اسمبلی ایسا کرنے کیلئے مجبور کیوں ہورہے ہیں۔