ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے کسانوں کے سلسلے میں کئے گئے سلسلہ وار ٹویٹ کے پس منظر میں اپنے ٹویٹ کے ذریعہ یہ بات کہی ہے۔
شیوراج سنگھ چوہان نے لکھا کہ' کانگریسی رہنماؤں کو سمجھنا ہوگا کہ عوام انہیں مسترد کرچکی ہے۔ یہ مضحکہ خیز ہے کہ وقت وقت پر اپنے مٹھی بھر کارکنان کے ذریعہ کئے گئے دھرنے، مظاہرے اور مخالفت کو وہ عوام کی آواز قرار دیتے ہیں۔ ان کے اعلی رہنما اگر زمین پر اتریں تو انہیں اصل حالات معلوم ہوجائیں گے۔