ملزم نے بچی کو بہانے سے اپنے گھر بلایا اور وہاں اس سے زیادتی کی۔ اس کے بعد اس نے بچی کو دھمکایا، روتے ہوئے گھر پہنچی بچی نے اپنی ماں کو اس بارے میں بتایا۔ جس کے بعد اہل خانہ کے افراد بچی کو لے کر رون تھانے پہنچے۔
کمسن بچی کے ساتھ جنسی زیادتی - ملزم
مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں آٹھ سالہ ایک بچی کے ساتھ اس کے منہ بولے ادھیڑ رشتہ دار کی طرف سے جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
کمسن بچی کے ساتھ جنسی زیادتی
پولیس نے ملزم کے خلاف عصمت دری کا معاملہ درج کر لیا ہے۔ فی الحال ملزم فرار ہے۔ پولیس نے بتایا کہ بچی کے اہل خانہ کی شکایت پر مقامی دھن لال کشواہا (50 برس) کی تلاش کی جا رہی ہے۔
گزشتہ روز بچی کے گھر کے باہر کھیلنے کے دوران ملزم نے اسے 10 روپے کا نوٹ دیا اور اس سے بیڑی کا بنڈل منگوایا۔ بچی جب بنڈل دینے اس کے گھر پہنچی تو اس نے واردات کو انجام دیا۔
Last Updated : Sep 28, 2019, 5:28 AM IST