اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھوپال: اسکولوں کو حکومت کے اعلان کا انتظار - Social distancing at School

ریاست مدھیہ پردیش میں اسکولوں نے کورونا وائرس کے پیش نظر تمام تیاریاں پوری کر لی ہیں، لیکن اسکول کھولنے کے لیے انتظامیہ کی منظوری کا انتظار ہے۔

اسکولوں کو حکومت کے اعلان کا انتظار
اسکولوں کو حکومت کے اعلان کا انتظار

By

Published : Jun 9, 2020, 9:26 PM IST

پورے ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد کئی جگہوں کو بند کر دیا گیا- خاص طور سے ان جگہوں کو جہاں لوگ بڑی تعداد میں پہنچتے تھے- جس میں تعلیم سے جڑے ادارے بھی شامل ہیں- اسکولوں میں بڑی تعداد میں طالبات آتے ہیں اور اس وبا سے بچنے کے لئے معاشرتی فاصلہ بہت ضروری ہے- یہی وجہ ہے کی ان تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا تھا- تو وہی طالبات کے امتحان بھی اس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب جب لاک ڈاؤن کھل دیا گیا ہے تو اسکول انتظامیہ نے اسکولوں کو کھولنے کی تیاری شروع کر دی ہے-

اسکولوں کو حکومت کے اعلان کا انتظار

جب ای ٹی وی بھارت نے بھوپال کی ماڈل اسکول میں تیاریوں کا جائزہ لیا تو اسکول میں طالبات کے لیے معقول انتظامات پائے۔ آج بارہویں کلاس کے طالبات کے امتحانات لیے گئے۔ اسکول میں طالبات کے لیے جہاں سینیٹائزر مشین لگائی گئی تو وہی جگہ-جگہ ہاتھوں کو سینیٹائز کرنے کے انتظامات بھی کیے گئے- طالبات کے بیٹھنے کے لیے معاشرتی فاصلے کے ساتھ امتحان دینے آنے والے طالبات جو کنٹونمنٹ علاقوں سے آئیں گے ان کے لئے آئسولیشن روم تیار کیا گیا-

اس اسکول میں جہاں ایک وقت میں 500 طلبات امتحان دیا کرتے تھے اس وقت محض 130 طالبات کو ہی امتحان دینے کی اجازت دی گئی ہے- یہاں واضح کرتے چلے کہ ساری اسکولوں نے اپنی تیاریاں مکمل کر لی ہے اب اسکولوں کو انتظار ہے تو حکومت کے اعلان کا-

ABOUT THE AUTHOR

...view details