اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھوپال میں رائل فوڈ فیسٹیول کا انعقاد - رائل فیملیز

بھوپال کے منٹو ہال میں ٹوریزم کو فروغ دینے کے لیے چار روزہ رائل فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔ جس میں صوبے کی رائل فیملیز حصہ لیں گی۔

بھوپال میں رائل فوڈ فیسٹیول کا انعقاد
بھوپال میں رائل فوڈ فیسٹیول کا انعقاد

By

Published : Dec 26, 2019, 4:55 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے منٹو ہال میں رائل کویزین فوڈ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ فوڈ فیسٹیول چار دنوں تک چلے گا۔

اس موقع پر ٹوریزم منسٹر ہنی بگھیل نے کہا کہ کانگریس حکومت کے کامیابی کے ساتھ ایک برس مکمل ہو گئے ہیں جو کہ بے مثال رہے۔ انہوں نے کہا وزیراعلی کمل ناتھ کی منشا ہے کہ صوبے میں ٹوریزم کو فروغ دیا جائے۔

بھوپال میں رائل فوڈ فیسٹیول کا انعقاد

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح سے راجستھان میں محلوں اور تاریخی عمارتوں کو ہوٹل اور ریسٹورنٹ میں تبدیل کر اپنی تاریخ لوگوں کو بتایا جا رہا ہے، اسی طرح سے مدھیہ پردیش کی رائل فیملیز کو جوڑنے اور انہیں فروغ دینے کے لیے اس فوڈ فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں یہ لوگ اپنے روایتی کھانے کو لوگوں کے سامنے پیش کریں گے تاکہ لوگ رائل فیملیز کے کھان پان سے واقف ہوسکیں جس سے ٹوریزم کو مزید فروغ ملے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details