بھارت کے دیگر حصوں کے ساتھ ہی ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں بھی منگل کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے ساتھ ہی مقدس اور بابرکت رمضان مہینہ سایہ فگن ہو گیا اور اہل ایمان عبادت مصروف ہوگئے ہیں۔
رحمتوں اور برکتوں کا مبارک مہینہ رمضان سایہ فگن ہے
اس سے قبل شہر قاضی مولانا سید مشتاق علی ندوی نے پیر کو بعد مغرب رمضان کے نہ ہونے کا اعلان فرماتے ہوئے کہا تھا کہ رمضان المبارک 1442 کے مطابق 14 اپریل بروز بدھ پہلا روزہ ہوگا۔ رویت ہلال کمیٹی کی میٹنگ میں سبھی اراکین موجود تھے،
عام طور پر رمضان کے آغاز سے چند روز پہلے ہی دارالحکومت بھوپال کے بازاروں میں چہل پہل اور اشیائے ضروریہ کی خریدو فروخت وقت بڑھ جاتی ہے لیکن یہ دوسرا سال ہے جب حالا ت جداگانہ ہیں۔ کورونا وائرس کے بحران کے درمیان لاک ڈاؤن کی وجہ سے حالات یکسر بدل گئے ہیں لوگ گھروں میں قید ہیں اور بہت سے علاقوں میں سناٹا پسرا ہے۔
لاک ڈاؤن کی وجہ سے مسلمانوں کو گھروں میں ہی نماز اور تراویح ادا کرنے کی نصیحت کی گئی ہے۔ حالات اتنے ابتر ہیں کہ آئندہ بھی یہی صورتحال رہنے کے آثار ہیں، تاہم دعا ہے کی اللہ تعالی رحم فرمائے اور کورونا وبا کا خاتمہ ہو۔
رمضان کا چاند نظر آتے ہیں مسلم اکثریتی علاقوں میں کچھ چہل پہل دکھی لیکن پولیس کی گاڑیاں لوگوں سے گھروں میں جانے کا اعلان کرتی نظر آئیں۔ تاہم گلی محلوں میں لوگ چند ادھوری کھلی دکانوں سے اشیا ضروریہ خریدتے نظر آئے۔ کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے ہوئے چند لوگوں نے مسجدوں میں نماز عشاء کے بعد تراویح ادا کی۔