بھوپال میں واقع بدھوار چوراہے پر پاکستان کے ننکانا صاحب گرودوارے پر ہوئے حملے کی مخالفت میں پاکستان کا پتلا بھی نذر آتش کیا گیا، اس موقع پر کافی تعداد میں کانگریس کارکنان شامل ہوئے۔
بھوپال میں پاکستان کے خلاف احتجاج - بھواپل کی خبر
ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کانگریس پارٹی کے رہنما اور رکن اسمبلی عارف مسعود کی قیادت میں پاکستان کے خلاف مطاہرہ کیا گیا، اور ننکانا صاحب گرودوارا پر ہوئے پتھراؤ کی مذمت کی۔
بھوپال میں پاکستان کے خلاف احتجاج
اس موقعے پر عارف مسعود نے کہا کہ ننکانا صاحب گرودوارے پر حملہ ایک بزدلانہ فعل ہے اور اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے میں حکومت ہند کے ذریعہ قصورواروں پر کارروائی کے لئے پاکستان حکومت پر دباؤ بنایا جانا چاہیے اور عقیدت مندوں کی حفاظت یقینی کرنے کے لئے سخت قدم اٹھایا جانا چاہیے ۔