اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھوپال میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مسلسل احتجاج جاری

بھوپال کے تاریخی اقبال میدان پر بھوپال مرکزی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود کی قیادت میں احتجاج کیا گیا- جس میں کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ اور مشہور شاعر عمران نے شرکت کی۔

ای ٹی وی بھارت
بھوپال میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مسلسل احتجاج جاری

By

Published : Dec 18, 2019, 8:14 PM IST

دارالحکومت بھوپال میں مرکزی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود، سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ اور مشہور شاعر عمران پرتاب گڑھی نےسی اے بی قانون کے خلاف مظاہرے کیے۔

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں 2019 شہریت ترمیمی قانون کے خلاف لگاتار احتجاج جاری ہے-

بھوپال میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف مسلسل احتجاج جاری

بھوپال کے تاریخی اقبال میدان پر بھوپال مرکزی حلقے کے رکن اسمبلی عارف مسعود کی قیادت میں احتجاج کیا گیا- جس میں کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ اور مشہور شاعر عمران نے شرکت کی۔

اس موقع پر عارف مسعود نے کہا این آر سی اور سی اے بی کے ذریعے ملک کو نفرت کی طرف دکھیلا جا رہا ہے- اور ہم مدھیہ پردیش میں اس قانون کا نفاذ نہیں ہونے دیں گے اور ہمیں یہ لڑائی امن کے ساتھ لڑنی ہے-

اس موقع پر سابق وزیراعلی دگ وجے سنگھ نے کہا جو ہمیں آپس میں بانٹنے کی کوشش کرے گا اس کا حال ہٹلر جیساہوگا - انہوں نے کہا کہ بھارت کا آئین بہت سوچ سمجھ کر لکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: حج فارم داخل کرنے کی تاریخ میں پھر توسیع

جس میں ذات پات اور مذہب پر کوئی فرق نہیں رکھا گیا انہوں نے کہا بھارتیہ جنتا پارٹی سنگھی وچار دھارا پر چل رہی ہے جس نے بابا صاحب امبیڈکر کے آئین کو جلایا تھا اور ترنگے کی بےعزتی کی تھی-

ABOUT THE AUTHOR

...view details