اردو

urdu

ETV Bharat / city

بی جے پی رہنما رامیشور شرما نے پھر دیا متنازعہ بیان - متنازعہ بیان

مدھیہ پردیش کے پروٹیم اسپیکر و بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما کا متنازعہ بیان 'جنہیں بھارت میں رہنا ہے انہیں جے شری رام کہنا ہوگا' سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

بی جے پی رہنما رامیشور شرما کا پھرمتنازعہ بیان
بی جے پی رہنما رامیشور شرما کا پھرمتنازعہ بیان

By

Published : Mar 31, 2021, 8:37 PM IST

بھارت کی گنگا جمنی تہذیب اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مٹی پلید کرکے سرخیاں بٹورنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما اور پروٹیم اسپیکر رامیشور شرما نے ایک بار پھر خود کو سرخیوں میں لانے کے لیے ایک متنازعہ بیان دیا ہے۔

بی جے پی رہنما رامیشور شرما کا ایک اور متنازع بیان

مغربی بنگال میں جاری اسمبلی انتخابات کے دوران انہوں نے ٹی ایم سی کی صدر ممتا بنرجی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ' جنہیں جے شری رام کہنے پر اعتراض ہے انہیں بھارت میں نہیں رہنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی بھارت میں پھر نیا پاکستان بنانا چاہتی ہیں'۔

وہ یہیں نہیں رکے بلکہ انہوں نے یہ بھی کہا ' اب اس ملک کو تقسیم کرنے کی منفی سوچ کو ختم کیا جانا چاہیے۔ کیونکہ اب بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی ہیں۔ اب جو بھی تقسیم کی بات کرے گا ہم اسے کچل دیں گے'۔

آپ کو بتادیں کہ'بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما رامیشور شرما کا یہ کوئی پہلا متنازع بیان نہیں ہے، اس سے قبل بھی اس طرح کے متنازع بیانات دے کر انہوں نے خوب سرخیاں بٹوری ہیں یہی وجہ کے آئے دن وہ اس طرح کے متنازع بیان دیتے رہتے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details