اردو

urdu

ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش: لاک ڈاؤن کے پیش نظر راحت پیکج کا اعلان

وزیراعظم نریندر مودی کے راحت پیکج کے اعلان کے بعد اب ریاستی حکومت بھی اس ضمن میں کوششیں کر رہی ہیں۔ راحت پیکج کے تحت غریبوں اور ضرورت مندوں کو تین ماہ تک اناج اور نقد رقم دی جائے گی۔

لاک ڈاؤن کے پیش نظر راحت پیکج کا اعلان: وزیر اعظم
لاک ڈاؤن کے پیش نظر راحت پیکج کا اعلان: وزیر اعظم

By

Published : Mar 28, 2020, 1:57 PM IST

پوری دنیا سمیت بھارتی عوام بھی مہلک وبا کورونا وائرس سےمتاثر ہے جس کے تحت وزیراعظم نریندر مودی نے گزشتہ روز بھارت میں جنتا کرفیو کا اعلان کیا تھا۔

اس جنتا کرفیو سے غریب اور ضرورت مند افراد متاثر ہو رہے ہیں۔ ان حالات کے پیش نظر وزیراعظم نریندر مودی نے ان غریب اور ضرورت مند لوگوں کے لئے راحت پیکج کا اعلان کیا ہے۔

لاک ڈاؤن کے پیش نظر راحت پیکج کا اعلان: وزیر اعظملاک ڈاؤن کے پیش نظر راحت پیکج کا اعلان: وزیر اعظم

اس راحت پیکج کا فائدہ سبھی صوبوں کو دیا جائے گا۔ جس پر مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے وزیراعظم نریندر مودی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ' وزیراعظم نے راحت پیکج کا اعلان کرونا وائرس کی وجہ سے کیا ہے اور وزیراعظم 'جن دھن اسکیم' کے تحت تقریبا 20 کروڑ سے زائد غریب خواتین کو تین ماہ تک 500 روپے دیے جائیں گے۔ جو کہ سیدھے ان کے بینک کھاتے میں ڈالے جائیں گے۔اور جو اہل خانہ بی پی ایل کے تحت آتے ہیں۔ انہیں مفت رسوئی گیس فراہم کرائی جائے گی۔

وزیراعظم نے دوسری اسکیموں کے تحت دال، چاول اور دیگر اناج تین بہنوں تک مفت دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا مرکزی حکومت اور صوبائی حکومت مل کر اس مصیبت سے نمٹنے کو تیار ہے۔

مزید پڑھیں:دہلی اور نوئیڈا کے مزدور پیدل اپنے گھروں کی جانب رواں دواں


انہوں نے ریاست مدھیہ پردیش کی عوام سے اپیل کی ہے کی صوبے میں لگائے گئے لاک ڈاؤن پر عمل کریں اور ضلع انتظامیہ کا تعاون کریں تاکہ اس خطرناک وائرس سے جنگ جیتی جا سکے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details