اردو

urdu

ETV Bharat / city

مدھیہ پردیش حج ہاؤس کو عارضی کووڈ سینٹر بنانے کی تیاریاں جاری

مرکزی وزارت فلاح و بہبود کے اعلان کے بعد سینٹرل حج کمیٹی آف انڈیا نے ملک کے سبھی حج ہاؤس کو کووڈ سینٹر میں تبدیل کرنے کا سرکولر جاری کیا ہے۔ یہ سرکولر ملک میں لگاتار بڑھتے کورونا انفیکشن کے پیش نظر جاری کیا گیا ہے۔

مدھیہ پردیش حج ہاؤس کو عارضی کووڈ سینٹر بنانے کی تیاریاں جاری
مدھیہ پردیش حج ہاؤس کو عارضی کووڈ سینٹر بنانے کی تیاریاں جاری

By

Published : Apr 28, 2021, 5:38 PM IST

Updated : Apr 28, 2021, 6:30 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش حج کمیٹی کے ذمہ دار یاسر عرفات نے ای ٹی وی بھارت سے کہا کہ 'جس طرح کا سرکولر سینٹرل حج کمیٹی سے جاری ہوا ہے۔ اس کے مطابق حج ہاؤس کو عارضی طور پر کووڈ سینٹر میں تبدیل کیا جائے گا، جس کی تیاری زور و شور سے جاری ہے۔

مدھیہ پردیش حج ہاؤس کو عارضی کووڈ سینٹر بنانے کی تیاریاں جاری

یاسر عرفات نے کہا کہ 'بھوپال ضلع انتظامیہ سے بات کر کے حج ہاؤس میں کس طرح کی سہولیات مہیا کی جائے اس پر بات کی جا رہی ہے۔ اب حج ہاؤس کا سروے محکمہ صحت کے ذریعے کیا جائے گا، تاکہ یہ طے کیا جاسکے کہ حج ہاؤس میں کتنے بیڈ کا کووڈ سینٹر تیار کیا جا سکتا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'پہلے حج ہاؤس کو کورنٹائن سینٹر بنایا گیا تھا، پر اس بار کووڈ سینٹر بنانے کی تیاری کی جارہی ہے۔ اس لئے محکمہ صحت کے سروے کے بعد ہی یہ پتہ ہوگا کہ یہاں کس طرح کے انتظامات کیے جائیں گے۔'

یاسر عرفات نے کہا کہ جس طرح سے پورے بھوپال میں مسلم تنظیمیں کام کر رہی ہیں، وہ یہاں پر بھی اپنی خدمات کو انجام دیں گی۔

Last Updated : Apr 28, 2021, 6:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details