پرگیہ ٹھاکر رکن اسمبلی دانگی کے خلاف شکایت درج کرانے تھانہ کملا نگر پہنچیں۔اس دوران انہوں نے دانگی کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا لیکن ان کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی۔ ایف آئی آر درج نہیں کیے جانے پر انہوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور انہوں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ان کے ساتھ کہیں بھی کچھ بھی ہوتا ہے تو اس کے ذمہ دار کانگریس سرکار ہوگی۔
پولیس نے پرگیہ ٹھاکر کی ایف آئی آر درج نہیں کی - ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال
ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے زندہ جلا دینے کی دھمکی دینے والے کانگریس رکن اسمبلی گووردھن دانگی کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔
پرگیہ ٹھاکر کی پولیس نے درج نہیں کی ایف آئی آر
واضح رہے کہ پچھلے دنوں کانگریس رکن اسمبلی گوردھن دانگی نے کہا تھا کہ پرگیہ ٹھاکر لے بیاورا آئی تو انہیں بھی جلا دیا جائے گا اور تنازعہ بڑھنے کے بعد انہوں نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی۔