بیتل کے ضلعی ہسپتال کی ڈاکٹر انکت گیتا نے مختلف اشیاء کی مدد سے پی پی ای کٹ تیار کرنے کا طریقہ اپنے سینئر ڈاکٹرز کو بتایا اور ان ڈاکٹرز نے اس کی کافی تعریف کی، ساتھ ہی ان اشیا کو منگوا کر ضلع کے جیل میں بند قیدیوں کے تعاون سے اس کٹ کو تیار کیا جا رہا ہے۔
دوتہ والی اس کٹ کو بنانے میں موٹے کاٹن کے کپڑے کا استعمال کیا گیاہے، اور اس کے دوسرے تہ میں ہارڈ پلاسٹک کا استعمال کیا گیا ہے جس کے سبب کورونا وائرس متاثرین کے وائرس ڈاکٹرز تک نہیں پہنچ سکیں گے، ساتھ ہی اس تیار کردہ پی پی ای کٹ کا ڈیمو بھی ہسپتال میں کیا گیا۔