اردو

urdu

ETV Bharat / city

کورونا وائرس پر بدر واسطی بھوپالی کی نظم - لاک ڈاؤن کے تعلق سے کلام

کورونا وائرس وبا سے نمٹنے کے لیے پورے بھارت میں پانچواں لاک ڈاؤن جاری ہے، لاک ڈاؤن کے درمیاں لوگوں نے مختلف قسم کے مزاحیہ سنجیدہ نظم، ڈرامے لکھے ہیں، جن میں انہوں نے لوگوں سے لاک ڈاؤن پر عمل کرنے اور اس وبا کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس سے بچنے اور حکومت کے احکامات پر عمل کرنے کی تلقین کی ہپے۔

کورونا وائرس پربدرواسطی بھوپالی کی نظم
کورونا وائرس پربدرواسطی بھوپالی کی نظم

By

Published : Jun 1, 2020, 10:40 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کے شاعر بدر واسطی نے کورونا کی وبا پر اپنا کلام پیش کیا اور ساتھ ہی انہوں نے حکومت کی طرف سے جاری احکامات پر عمل کرنے کی بھی بات کہی-

کورونا وائرس پربدرواسطی بھوپالی کی نظم


کچھ دنوں تک تو اگر گھر میں ٹھر جائے گا
یہ جو کورونا ہے آپ ہی مر جائے گا

پاس جانے سے ابھی ہاتھ ملانے سے بچو
ورنہ یہ روگ ہر گاؤں ہر نگر جائے گا

گرم پانی پیو اور ہاتھ بھی دھوتے رہنا
بھاپ لیتے رہو حال سور جائیگا


ہم نے مانا کاٹھن ہے یہ زمانہ لیکن
غم کا دریا جو چڑھا ہے وہ اتر جائے گا

اور یہ سنّاٹا ہے مہمان ہے کتنے دن کا
سارا شہر بھی بھیڑ سے بھر جائے گا

ہم پہ یہ فرض ہے قانون کا پالن کرنا
دیش کا سواست ذرا اور سدھر جائے گا


بدر ہمت سے سمجھداری سے رہنا ہے ابھی
وائرس رک نہیں سکتا ہے گزر جائے گا

کچھ دنوں تک تو گھر میں ٹھہر جائے گا
یہ جو کورونا ہے ہی آپ ہی مر جائے گا

ABOUT THE AUTHOR

...view details