ریاست کے رابطہ عامہ کے وزیر پی سی شرما نے شام کو اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں یہ اطلاع دی۔
پی سی شرما نے وزیر اعلی کمل ناتھ کے حوالے سے کہا کہ 'ریاست میں نہ تو این پی آر نافذ کیا گیا ہے اور نہ ہی کیا جائے گا۔ یہ بات کمل ناتھ پہلے بھی واضح کرچکے ہیں۔'
شرما نے کہا کہ ریاست میں این پی آر نہیں نافذ کرنے پر کمل ناتھ مضبوطی کے ساتھ قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این پی آر پر جو موجودہ نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے، وہ پرانے قانون کے مطابق ہے۔ شہریت ترمیمی ایکٹ 2019نافذ ہونے کے بعد این پی آر پر کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے آج کانگریس کے ہی بھوپال سے ایک رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا کہ ریاست میں این پی آر نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے ایک طرح سے وارننگ بھرے لہجہ میں کہا کہ وزیراعلی ریاست میں این پی آر نافذ نہیں کرنے کی بات کہہ چکے ہیں تو پھر ریاست میں این پی آر کیوں نافذ کیا جارہا ہے۔